کورونا ویکسین کی شرط، نادرا کا سرٹیفکیٹ کیسے ملے گا ؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nadra covid vaccine certificate

پاکستان میں کورونا وائرس کے تدارک کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور حکومت نے ویکسین کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ویکسی لگانے کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے اور اس وقت پورے ملک میں ہر عمر کے افراد کو سرکاری سطح پر ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

ملک میں کیسز کی شرح
پاکستان میں موذی کورونا کی وباء اب تک 9 لاکھ 35 ہزار 13 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور 21 ہزار 376افراد اس وباء کاشکار ہوکر موت کے منہ میں جاچکے ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں ویکسی نیشن کی وجہ سے کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 94 فیصد پر آچکی ہیں جبکہ گزشتہ ماہ ہم نے یہ شرح 11 تک بھی دیکھی تھی لیکن حکومت کی انتھک کاوشوں ،سخت پابندیوں اورویکسین کی فراہمی کے بعد مثبت شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

پاکستان میں ویکسی نیشن
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق حکومت کے پاس کورونا ویکسین کی 82 لاکھ 63 ہزار763 خوراکیں موجود ہیں جبکہ اب تک 23 لاکھ 10ہزار115 لوگوں کو مکمل ویکسین دی جاچکی ہے اور 40 لاکھ 54 ہزار355 لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے اور وہ دوسری خوراک کیلئے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

ویکسین کی شرط
کورونا وائرس نے چین سے نکل کر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا اور ایک وقت پوری دنیا کا نظام منجمد ہوکر رہ گیا تھا لیکن کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی تیاری اور حفاظتی اقدامات کے باعث بیشتر ممالک نے وباء پر قابو پالیا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سفر اور نوکریوں پر بحالی کیلئے حکومتوں نے کورونا ویکسی نیشن کی شرائط رکھ دی ہیں۔

پاکستان میں کورونا ویکسین کے دو مراحل مکمل ہونے کے بعد نادرا سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے جو مستقبل میں شہریوں کو بیرون ممالک سفر کے علاوہ ملک میں بھی اہم جگہوں پر پیش کرنا ضروری ہوگا۔

چین دنیا کا پہلا وائرس پاسپورٹ بن چکا ہے جس پر شہریوں کی ویکسین کا اسٹیٹس موجود ہوگا جبکہ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین بھی اسی طرح کے سرٹیفکیٹ یا پرمٹ جاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں رواں برس حج کے لیے جانے والوں کے لیے ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

نادرا کا سرٹیفکیٹ
کورونا سے بچاؤ والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگنے کے بعد نادرا کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جسے آپ کو مختلف جگہوں پر پیش کرنا پڑ سکتا ہے۔ویکسین کی دونوں ڈوز لگ جانے کے بعد آپ اپنا سرٹیفکیٹ نادرا کی ویب سائٹ پر چیک کر کے ڈاؤن کرنے کے علاوہ اس کا پرنٹ آؤٹ بھی لے سکتے ہیں۔

کورونا ویکسی نیشن کی دونوں ڈوز لینے کے بعد آپ نادرا کی ویب سائٹ وزٹ کریں جہاں آپ سے قومی شناختی کارڈ نمبر، شناختی کارڑ کی تاریخ کا اجراء اور موبائل نمبر مانگا جائے گا جسے پر کرکے آپ اپنا امیونائزیشن سرٹیفکیٹ دیکھ سکتے ہیں۔

امیونائزیشن سرٹیفکیٹ میں آپ کی تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور قومیت لکھی ہوگی جبکہ اسی طرح آپ کو دونوں ڈوزز کس اسپتال یا ویکسی نیشن سینٹر میں لگی ہیں اس کی معلومات بھی موجود ہوگی۔امیونائزیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فیس 100 روپے ہے جو افراد آن لائن فیس جمع نہیں کراسکتے وہ نادرا دفاتر سے جاکر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

Related Posts