پاکستان میں کورونا کے 79 نئے کیسز رپورٹ، 70 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 79 نئے کیسز رپورٹ، 70 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 79 نئے کیسز رپورٹ، 70 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 79 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 70 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 66 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری ہوجائیں تیار، حکومت نے پیٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کردیا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 14 ہزار 679 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.54 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 22ہزار 127 ہو گئی جبکہ کورونا کے 70 مریض انتہائی نگہداشت میں تھے۔

دوسری جانب امریکی دواساز کمپنی فائزر نے 45 غریب ممالک کو مفت ادویات اور ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں امریکی دوا ساز کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ امریکا اور یورپ میں دستیاب اپنی تمام ادویات کم آمدنی والے ممالک کو پیداواری لاگت پر فراہم کرے گا۔ پچھلے دو سال کے دوران فائزر کمپنی پر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ کورونا وبا کی دوائیاں تیار کرکے بے تحاشہ منافع کما رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزر نے جرمنی کی کمپنی کے اشتراک سے کورونا کی ویکسین اور گولی تیار کی تھی، تین ماہ میں ان ادویات کی 15 ارب ڈالر کی فروخت ہوئی۔

امریکی دواساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے اس موقع پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیگر دوا ساز کمپنیاں بھی اس اقدام کی پیروی کریں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کئی دیگر کمپنیز کے اعلیٰ عہدیداران سے بات کی ہے اور وہ سب بھی اس پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس کے تحت غریب ممالک کو بغیر کسی نفع کے ادویات فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts