کورونا وائرس ٹیسٹنگ میں تاریخی اضافہ تعلیمی ادارے کھُلنے کے باعث ہوا۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی فروری سے شروع ہوگی۔اسد عمر کا اعلان
پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی فروری سے شروع ہوگی۔اسد عمر کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ میں تاریخی اضافہ تعلیمی ادارے کھُل جانے کے باعث ہوا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے جو اب تک ٹیسٹنگ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔پاکستان میں کورونا شروع ہونے سے اب تک کسی بھی روز اتنی ٹیسٹنگ نہیں کی گئی۔

پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی تعداد میں یہ تاریخی اضافہ تعلیمی ادارے کھُلنے کے بعد ہوا ہے جس کی وجہ اداروں میں کی جانے والی ٹیسٹنگ ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ٹیسٹنگ بڑھ جانے کے باوجود مثبت نتیجے کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ہے جو ایک حوصلہ افزاء بات ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 437 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر 5 پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 799 مزید افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے باعث  6 ہزار 437 افراد جاں بحق

Related Posts