پاکستان میں کورونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 165 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 93 مثبت نکلے۔
COVID-19 Statistics 13 May 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,165
Positive Cases: 93
Positivity %: 0.51%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 115— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 13, 2022
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.51 فیصد رہی۔ کورونا کے 115 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں نرسز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دوسری جانب نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ بیلجیئم اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کورونا کا شکار ہو گئے، دونوں شخصیات نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔