اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم مختلف شہروں میں 259مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 26 ہزار 952افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 362 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
این آئی سی وی ڈی میں او پی ڈی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 24ہزار792 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.49 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 78 لاکھ 30ہزار 633ہو گئی جبکہ کورونا کے 259مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 14 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 24,792
Positive Cases: 123
Positivity %: 0.49%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 259— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 14, 2022