جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 97 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9کروڑ 97 لاکھ 71 ہزار 661افراد متاثر ہوئے جبکہ 21 لاکھ 38ہزار970 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 10ہزار510 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 58لاکھ 85ہزار858 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 7 کروڑ17 لاکھ 45ہزار627 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 57 لاکھ 76 ہزار554 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 34 ہزار 41 افراد متاثر ہوئے جبکہ 11 ہزار 318 افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 629 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 23 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں 5 لاکھ 34 ہزار افراد کورونا سے متاثر، 11 ہزار 318 جاں بحق