دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 43ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 43ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 43ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 49 لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 43 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 49 لاکھ 78 ہزار286افراد متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 43ہزار366افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار30 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 30لاکھ 39ہزار104 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 6 کروڑ95ہزار816 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 29 لاکھ 33 ہزار74 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 86 ہزار634 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار311 افراد انتقال کرگئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 272 نئے کیسز رپورٹ، 53 مزید شہری جاں بحق

Related Posts