جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 17 لاکھ 96 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 23لاکھ 27 ہزار498 افراد متاثر ہوئے جبکہ 17 لاکھ 96 ہزار545افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار888 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 21لاکھ 92ہزار47 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ83 لاکھ 38ہزار906 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار159 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 4 لاکھ 77 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار سے زائد جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 77 ہزار 240 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 10 ہزار 47 افراد انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: کورونا سے 4 لاکھ 77 ہزار افراد متاثر، 10 ہزار سے زائد جاں بحق