پاکستان میں کورونا کے 81نئے کیسز رپورٹ، 75 مریضوں کی حالت تشویشناک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان میں کورونا کے 81نئے کیسز رپورٹ، 75 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 81نئے کیسز رپورٹ، 75 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 81 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 29 ہزار 641افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 13ہزار861  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.58 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 84 لاکھ 28ہزار 873 ہو گئی جبکہ کورونا کے 75مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 103 مریض صحتیاب ہوئے، اب تک وائرس کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 95 ہزار 933 ہو گئی۔ کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 329ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 77 ہزار 235، پنجاب میں 5 لاکھ 6 ہزار  898، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 623، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 319، بلوچستان 35ہزار 494، آزاد کشمیر 43 ہزار 324جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 748کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار564 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔