جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 16 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 17 لاکھ 81 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 16 لاکھ 72 ہزار74 افراد متاثر ہوئے جبکہ 17 لاکھ 81 ہزار505افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار786 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 20لاکھ 92ہزار306 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ77 لاکھ 98ہزار263 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 19 لاکھ 86 ہزار520 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 75 ہزار 85 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 992 افراد انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 776 نئے کیسز رپورٹ، 63مزید شہری جاں بحق