جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ97 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 17 لاکھ 49 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار164 افراد متاثر ہوئے جبکہ 17 لاکھ 49 ہزار528افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار274 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18لاکھ 55ہزار489 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ61 لاکھ 29ہزار147 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 17 لاکھ 49 ہزار215 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبک جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 67 ہزار 222 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 753 افراد انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ، 85 افراد جاں بحق