دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 81 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 81 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 81 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ  81 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 60 لاکھ 6 ہزار711  افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 لاکھ 81 ہزار75 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار 854 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 49 ہزار 968ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ32 لاکھ 75ہزار668 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 9 لاکھ 43 ہزار114 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں ترکی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامات سے قبل کورونا کی نشاندہی کرنیوالی اسمارٹ رنگ متعارف

Related Posts