پاکستان میں کورونا کے 75نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 75نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 75نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 4 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 27 ہزار 486افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 368 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این آئی سی وی ڈی میں  او پی ڈی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 21ہزار278ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.35 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 79 لاکھ 65ہزار 862ہو گئی جبکہ کورونا کے 215مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے89 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 796ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 322 ہوگئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 642، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 757، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 397، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 165، بلوچستان 35ہزار 483، آزاد کشمیر 43 ہزار 306جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 736کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار560 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 101، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 323، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts