پاکستان میں کورونا وائرس سے 69 ہزار496 افراد متاثر، 1 ہزار 486 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 69 ہزار496 افراد متاثر، 1 ہزار 486 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 69 ہزار496 افراد متاثر، 1 ہزار 486 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 69 ہزار 496افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 486ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 39نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69ہزار496ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک5 لاکھ47ہزار 30 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد14ہزار972ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ  میں کورونا وائرس کے27 ہزار360، پنجاب میں 25ہزار 56، خیبرپختونخواہ میں 9ہزار 540، بلوچستان میں4ہزار 193، آزاد کشمیر میں 251، گلگت بلتستان میں678 جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار 418 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر42ہزار 742فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ25ہزار 271 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 475 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں465 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث453، گلگت بلتستان میں 11، اسلام آباد میں27 جبکہ بلوچستان میں 46 افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں61لاکھ 56ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 70ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر61 لاکھ56 ہزار914 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ70ہزار918) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے  3 لاکھ 70 ہزارافراد ہلاک

Related Posts