جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ73 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 15 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 73 لاکھ 90ہزار 95افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 لاکھ 41 ہزار 678 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار 242 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 66ہزار754ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ65 لاکھ 81ہزار663 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 91لاکھ 60 ہزار512 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اٹلی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اسپین 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 مزید شہری انتقال کر گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 20 ہزار 294 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 398 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 530 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار 795 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق