دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 7 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 26ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 7 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 26ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 7 لاکھ افراد متاثر، 14 لاکھ 26ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ7 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 7لاکھ 19 ہزار 936افراد متاثر ہوئے جبکہ 14 لاکھ  26 ہزار 823 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 4 ہزار 34 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 72لاکھ 62 ہزار879ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ20لاکھ 30ہزار234 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 71لاکھ 58ہزار845 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 86 ہزار 198 افراد متاثر ہوئے جبکہ 7 ہزار 843 شہری جاں بحق ہوگئے۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 306 افراد متاثر ہوئے جبکہ 40 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 3 لاکھ 86 ہزار 198 افراد متاثر ، 7 ہزار 843 جاں بحق

Related Posts