پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 86 ہزار 198 افراد متاثر ، 7 ہزار 843 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 86 ہزار 198 افراد متاثر ، 7 ہزار 843 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 86 ہزار 198 افراد متاثر ، 7 ہزار 843 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 86 ہزار 198 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7 ہزار 843 شہری جاں بحق ہوگئے۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 306 افراد متاثر ہوئے جبکہ 40 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 53 لاکھ 43 ہزار 702 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 999 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 43 ہزار963 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 67 ہزار 381 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 45ہزار828 ، پنجاب میں 1 لاکھ 16 ہزار506 جبکہ اسلام آباد میں 28 ہزار 555 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار942، آزاد کشمیر میں 6 ہزار403 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 583 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  2 ہزار923،  سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار344، اسلام آباد میں 297، گلگت بلتستان میں 96، بلوچستان میں 165 جبکہ آزاد کشمیر میں 152 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 50 بسترباقی رہ گئے

Related Posts