جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں55لاکھ 90ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 47ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر55 لاکھ90 ہزار376 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے13فیصد (3لاکھ47ہزار915) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 166فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد28 لاکھ22ہزار 595 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے23لاکھ66ہزار700فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، بھارت اور ایران سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 57 ہزار 705افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 197ہو گئی ۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 356نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57ہزار705ہو گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 ہزار 197 افراد جاں بحق