دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 5 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 5 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 5 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 68لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ 5 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 68لاکھ 10ہزار 375افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12لاکھ 5 ہزار 206) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 85 ہزار 303 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 18لاکھ 50 ہزار938 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ37 لاکھ 54ہزار231افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 17لاکھ 65ہزار635افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، برطانیہ 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں 3 لاکھ 35 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 6 ہزار 835 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 123 کیسز کی تصدیق ہوئی جو 27 جولائی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں 3 لاکھ 35 ہزار افراد کورونا سے متاثر، 6 ہزار 835 جاں بحق

Related Posts