جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 63 لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 63لاکھ 93 ہزار 338 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12 لاکھ 383) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 84 ہزار 255 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 17لاکھ 5 ہزار889 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 3 کروڑ34 لاکھ 87ہزار66 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار634افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، ارجنٹینا 7ویں، کولمبیا 8ویں، برطانیہ 9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک 6 ہزار 823 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 33 ہزار 970 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 شہری جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعٖث 6 ہزار 823 افراد جاں بحق