دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 99 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 14 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 99 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 14 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 99 لاکھ افراد متاثر، 11 لاکھ 14 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 99لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا  11 لاکھ 14ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 99لاکھ 57 ہزار 438افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (11 لاکھ 14 ہزار633) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 71ہزار 943فراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 89لاکھ 57ہزار34 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ98 لاکھ 85ہزار771 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 88لاکھ 85ہزار91افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں ارجنٹینا چھٹے، کولمبیا7ویں، فرانس 8ویں، پیرو9ویں جبکہ میکسیکو 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہوئے جو گزشتہ ماہ یکم ستمبر کے بعد سب سے زیادہ اموات ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 افراد متاثر ہوئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار654 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  یکم ستمبر کے بعد کورونا سے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

Related Posts