کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 45 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 45 ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں 3 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 45 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 56 لاکھ  افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا  10 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 56 لاکھ 98 ہزار 654 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 45 ہزار953 ) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 66 ہزار 888 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں وائرس کے باعث سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 77 لاکھ 85 ہزار560  ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ68  لاکھ 67  ہزار 141 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 77 لاکھ 18 ہزار 672 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جو جلد صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے، پیرو 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، میکسیکو 9ویں جبکہ جنوبی افریقہ 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں  کورونا وائرس کے 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 6 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 15 ہزار 727 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ 6 ہزار 523 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 467 نئے کیسز رپورٹ، 6 شہری جاں بحق

Related Posts