پاکستان میں کورونا وائرس کے 467 نئے کیسز رپورٹ، 6 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 6 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 15 ہزار 727 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ 6 ہزار 523 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 780 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 616 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 588 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 37 لاکھ 2 ہزار 607 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 28 ہزار 280 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 38 ہزار 593، پنجاب میں 1 لاکھ 33، خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 105، بلوچستان میں 15ہزار420، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 874، گلگت بلتستان میں3 ہزار857 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 845 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 523 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 243 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار262،آزاد کشمیر میں 76، گلگت بلتستان میں 89، اسلام آباد میں 184 جبکہ بلوچستان میں 146 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ