دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 81 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 81 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 81 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 20 لاکھ  افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 9 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 20 لاکھ 94 ہزار 34 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ 81 ہزار962) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ62 ہزار 378 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد74 لاکھ 35 ہزار 723 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ36  لاکھ 76 ہزار 349 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد میکسیکو، اسپین اور جنوبی افریقہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 437 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر 5 پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 799 مزید افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر

Related Posts