دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 14 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 69 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 14 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 69 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 14 لاکھ افراد متاثر، 9 لاکھ 69 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 14 لاکھ  افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 9 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 14 لاکھ 82 ہزار 604 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ69 ہزار298) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 832فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد74لاکھ3ہزار 220ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ31 لاکھ 10 ہزار 86 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا کے بعد میکسیکو، اسپین اور جنوبی افریقہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِ سے قبل برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد سخت پابندیاں عائد کردی گئیں، خلاف ورزی پر 10 ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ نئی پابندیوں کے مطابق 28 ستمبر سے ہر متاثرہ شخص کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ دیگر افراد سے خود کو الگ تھلگ کرے۔

مزید پڑھیں: لندن میں کورونا کی دوسری لہر، سخت پابندیاں عائد

Related Posts