اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 6 ہزار 370 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371ہے جبکہ وائرس کے باعث 535 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نزلہ، زکام اور کھانسی کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 256 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 206 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک28 لاکھ79 ہزار 655ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد29ہزار 534 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ31ہزار404، پنجاب میں 97ہزار 533، خیبرپختونخوا میں 36ہزار823، بلوچستان میں 13ہزار 282، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 366، گلگت بلتستان میں3 ہزار 131 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 832 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 439 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 214افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار256،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 73، اسلام آباد میں178 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 9 لاکھ 13ہزارافراد ہلاک