دُنیا بھر میں کورونا سے 28کروڑ 75لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 49ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 28کروڑ 75لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 49ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 28کروڑ 75لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 49ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 28 کروڑ 75 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 54 لاکھ 49 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 28کروڑ75 لاکھ 7 ہزار610 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 54 لاکھ 49 ہزار612 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کاخوف، حکام نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات سے روک دیا

پاکستان میں کورونا کے 348 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

وائرس سے متاثرہ 89 ہزار 665افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 69 ہزار298 ہو گئی۔وائرس کے2 کروڑ 84 لاکھ 79ہزار 633مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 25 کروڑ 34لاکھ 88 ہزار700 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 5 کروڑ 52لاکھ 52ہزار823 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 48لاکھ 38 ہزار 804افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 8لاکھ 45 ہزار745افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 81ہزار80شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ22 لاکھ 77 ہزار 239 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 19ہزار24لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، جرمنی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ایران 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts