اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 71ہزار887 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 787 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 487نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 24مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک18 لاکھ44ہزار 926ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23 ہزار 630 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ملک بھر میں 1 ہزار 294 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ16ہزار800، پنجاب میں 91ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 33ہزار71، بلوچستان میں 11ہزار 550، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12، گلگت بلتستان میں1 ہزار 942جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 821کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 113افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 2 ہزار 110افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار170،آزاد کشمیر میں 49، گلگت بلتستان میں 47، اسلام آباد میں162 جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے مزید 14افراد انتقال کرگئے، مراد علی شاہ