دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 34لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 16ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 15 کروڑ 34 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 32 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 15کروڑ 34لاکھ 81ہزار 613افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 32 لاکھ 16 ہزار 214 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 11 ہزار 780 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 94 لاکھ 73 ہزار 935ہے۔ 13 کروڑ 7لاکھ 91ہزار 464افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تقریباً 200 ممالک کے 1 کروڑ 93 لاکھ 62 ہزار 155افراد کو وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔ صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح کم و بیش 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران پاکستان کے 15 ہزار سے زائد 1 سے 20 سالہ افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن میں سے 3 ہزار کی عمریں 1 سے 10 سال کے درمیان رہیں۔

 آج سے 2 روز قبل وفاقی وزارتِ صحت نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے جس کے دوران بچے اور نوجوان بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔اپریل کے دوران پاکستان کے 1 سے 20 سالہ 19 نوجوان اور بچے جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 1 ماہ کے دوران 1 سے 10 سال کے 3000 بچے کورونا سے متاثر

Related Posts