جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 30لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 13لاکھ 5 ہزار 237افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 30لاکھ 23ہزار 871افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 6 ہزار 886فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 83لاکھ 63ہزار178ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 11 کروڑ 99لاکھ 18ہزار 188افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 82لاکھ 56 ہزار 292افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، ترکی ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار 127 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 149 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 56 ہزار 285 افراد متاثر ہوئے۔وائرس کا شکار 16 ہزار 243 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار127 نئے کیسز رپورٹ، 149 مزید شہری جاں بحق