دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 5لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 12 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 5لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 12 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 5لاکھ افراد متاثر، 30 لاکھ 12 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 14 کروڑ 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 30لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 14کروڑ 5لاکھ 11 ہزار 425افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 30لاکھ 12ہزار 7افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 7 ہزار 17فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 81لاکھ 68ہزار709ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 11 کروڑ 93لاکھ 30 ہزار 709افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 80لاکھ 61 ہزار 692افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، ترکی ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 16 ہزار 94 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 112 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر،16 ہزار سے زائد جاں بحق

Related Posts