دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 80لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 74 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 80لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 74 ہزار ہلاک
جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 81لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 26لاکھ 22ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 29لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 80لاکھ 97 ہزار 978افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 74ہزار 387افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 6 ہزار 40فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 40لاکھ 13ہزارہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 11 کروڑ 11لاکھ 10 ہزار 590افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 39لاکھ 6 ہزار 961افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، ترکی ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 135مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

 ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 34 ہزار 423 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 15 ہزار 754شہری انتقال کر گئے۔کورونا کے4 ہزار 216مریضوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ، 135مزید شہری جاں بحق

Related Posts