دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ سے زائد افراد متاثر، 26 لاکھ 59ہزارہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 50ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 50ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا میں مبتلا 26 لاکھ 59 ہزار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ وائرس نے 12 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ53ہزار 914افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 26 لاکھ 59ہزار806 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے89ہزار291فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 5ہزار46 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 65لاکھ 89ہزار62افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 7 لاکھ 15ہزار755 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، اٹلی 7ویں، اسپین 8ویں، ترکی 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگ، سیمی جمالی گلوبل ہیروز کی فہرست میں شامل

Related Posts