اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 103نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 27 ہزار 589افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 368 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد دوبارہ ماسک لازمی قرار
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 21ہزار904ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.47 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 79 لاکھ 87ہزار 766ہو گئی جبکہ کورونا کے 205مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 21 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,904
Positive Cases: 103
Positivity %: 0.47%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 205— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 21, 2022