کورونا سے ہلاکتوں میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار، 1 لاکھ 85 ہزار افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے ہلاکتوں میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار، 1 لاکھ 85 ہزار افراد ہلاک
کورونا سے ہلاکتوں میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار، 1 لاکھ 85 ہزار افراد ہلاک

واشنگٹن: کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار ہے جہاں دُنیا کے ہر ملک سے زیادہ 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ برازیل کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 1 لاکھ 85 ہزار 901 افراد ہلاک ہوئے جبکہ برازیل میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 594 ہے۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے جہاں 63 ہزار 146 افراد لقمۂ اجل بنے۔

میکسیکو کے بعد چوتھا بڑا ملک بھارت ہے جہاں 62 ہزار 713 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے جبکہ پانچویں ملک برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار 486 ہے۔ اٹلی 35 ہزار 472 ہلاکتوں کے ساتھ چھٹا ملک ہے۔

ساتویں ملک فرانس میں کورونا وائرس کے باعث 30 ہزار 596، آٹھویں ملک اسپین میں 29 ہزار 11، نویں ملک پیرو میں 28 ہزار 471، دسویں ملک ایران میں 21 ہزار 249، گیارہویں ملک کولمبیا میں 18 ہزار 767 جبکہ بارہویں ملک روس میں 16 ہزار 914 افراد ہلاک ہوئے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1299534620875202563

یاد رہے کہ اِس سے قبل   کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 49 لاکھ 8ہزار975 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ41ہزار331) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا  میں کورونا سے 2 کروڑ  افراد متاثر، 8 لاکھ ہلاک

Related Posts