پاکستان میں کورونا کے باعث 21 ماہ میں سب سے کم اموات رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے باعث 21 ماہ میں سب سے کم اموات رپورٹ
پاکستان میں کورونا کے باعث 21 ماہ میں سب سے کم اموات رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 21 ماہ میں سب سے کم 2 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 260 مزید شہریوں کے اجسام میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 91ہزار 108 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 872شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتوی

کوروناکی وجہ سے کاروباربند،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، وزیراعظم

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار640ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ28 لاکھ 21ہزار495 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.60فیصد رہی جبکہ 656مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  251افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 647ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 589ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 164افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 58جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 79 ہزار 90کیسز اور 7 ہزار 649اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 976افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 907انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 551 کیسز رپورٹ ہوئے  اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 640افراد کورونا سے متاثر اور 745انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 259شہری کورونا سے متاثر جبکہ 964 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts