اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 73 ہزار 309 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 929 افراد انتقال کرگئے۔
کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 760 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 892 ہو گئی۔فعال کیسز 39 ہزار 488 ہو گئے۔
وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 89 ہزار 317 ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 11 ہزار 276 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار467، پنجاب میں 1 لاکھ 36ہزار147 جبکہ اسلام آباد میں 37 ہزار272 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
بلوچستان میں 18 ہزار82، آزاد کشمیر میں 8 ہزار215 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 3 ہزار 921، سندھ میں 3ہزار 491، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 609، بلوچستان میں 182، اسلام آباد میں 407، گلگت بلتستان میں 101 جبکہ آزاد کشمیر میں 218 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 4دن میں سندھ پولیس کے 147اہلکار کورونا وائرس کا شکار