اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 71 مزید شہری وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 48 ہزار 522 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 80 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 993 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے نتیجے میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 591 ہو گئی۔
کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 76 ہزار 889 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 90 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ فعال کیسز 42 ہزار 851 ہو گئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 99 ہزار706 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار609، پنجاب میں 1 لاکھ 29 ہزار291 جبکہ اسلام آباد میں 35 ہزار441 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 17ہزار838، آزاد کشمیر میں 7 ہزار833 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 804 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 3 ہزار491، سندھ میں 3 ہزار237، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار502، اسلام آباد میں 381، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 176 جبکہ آزاد کشمیر میں 194 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 316 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کورونا کے وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں 316 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 1 روز میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے 105 مریضوں میں سے 70 وینٹی لیٹر پر تھے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے 316 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی