پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 362 نئے کیسز رپورٹ، مزید 36 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 362 نئے کیسز رپورٹ، مزید 36 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 362 نئے کیسز رپورٹ، مزید 36 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 40 ہزار 787 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 8 ہزار 832 افراد انتقال کر گئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 60 لاکھ 64 ہزار220  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 830 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 47 ہزار236 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 95 ہزار702 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار449، پنجاب میں 1 لاکھ 27 ہزار541 جبکہ اسلام آباد میں 34 ہزار840 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار745، آزاد کشمیر میں 7 ہزار719 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 791 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار365،  سندھ میں 3 ہزار158، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار473، اسلام آباد میں 371، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 175 جبکہ آزاد کشمیر میں 191 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل اسپتال منتقل

Related Posts