اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کیسز 4 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 مزید شہری جاں بحق ہوئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 482 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 91 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 67 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 55 لاکھ 49 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 49 ہزار105 ہو گئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 74 ہزار 350 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 47ہزار370 ، پنجاب میں 1 لاکھ 19 ہزار578 جبکہ اسلام آباد میں 30 ہزار 406 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 17ہزار187، آزاد کشمیر میں 6 ہزار933 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 658افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 3 ہزار36، سندھ میں 2 ہزار935، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار369، اسلام آباد میں 318، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 167جبکہ آزاد کشمیر میں 169 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد میں کورونا وائرس کے حملوں کے باعث ڈی سی آفسز بند کردئیے گئے، حکومت نے ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں۔اسلام آباد ڈپٹی کمشنر آفسز کو گزشتہ روز بند کر دیا گیا۔سب سے زیادہ کورونا کیسز اسلام آباد اور راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے۔ ڈی سی آفس کے تمام شعبوں کو فی الفور بند کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا، ڈی سی آفسز بند، ملازمین کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ