پاکستان میں کورونا کے 977 نئے کیسز رپورٹ، 6 ہزار 823 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 977 نئے کیسز رپورٹ، 6 ہزار 823 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 977 نئے کیسز رپورٹ، 6 ہزار 823 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک 6 ہزار 823 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 33 ہزار 970 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 شہری جاں بحق ہوئے۔ 

کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ہے جبکہ وائرس کی تشخیص کیلئے 44 لاکھ 58 ہزار 890ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27ہزار 665 ٹیسٹ ہوئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 45 ہزار 851 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 564جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار271افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 15 ہزار 920، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 133جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 ہزار 627افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 362جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 277افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 222، گلگت بلتستان میں 92، بلوچستان میں 151جبکہ آزاد کشمیر میں 92 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی روک تھام، ایس او پیز کی خلاف ورزیاں اور خود احتسابی

Related Posts