اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 3 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ کیسز 3 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 28 ہزار 602 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 739 افراد جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 707 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 584 افراد نے کورونا کو شکست دے دی، صحتیاب افراد 3 لاکھ 11 ہزار 75 ہو گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 42 لاکھ 90 ہزار 545 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 492 ٹیسٹ ہوئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 43 ہزار 836 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 43 جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار875 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 15 ہزار 810، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 846 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 ہزار 598 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 335 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 269 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد میں 212، گلگت بلتستان میں 90، بلوچستان میں 148 جبکہ آزاد کشمیر میں 87 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناسے انتقال کرنیوالے شخص کے پھیپھڑے چمڑے کی طرح سخت