اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 702 جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 736 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 10 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 462 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 136 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41 لاکھ 77 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 534 ٹیسٹ ہوئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 42 ہزار 641 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810 جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 107 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں 15 ہزار 738، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
سندھ میں کورونا سے اموات سب سے زیادہ ہوئیں جہاں 2 ہزار 590 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 323 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 266 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد میں 201، گلگت بلتستان میں 90، بلوچستان میں 148 جبکہ آزاد کشمیر میں 84 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ ؎
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 6 اگست کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ