پاکستان میں کورونا وائرس کے 756 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 756 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 756 نئے کیسز رپورٹ، 13 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 13 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے ملک بھر میں 3 لاکھ 21 ہزار 218 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 614 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 315 شہریوں نے کورونا وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار395 ہو گئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں 39 لاکھ 75 ہزار 596ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 862 ٹیسٹ ہوئے۔ 

وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 مزید شہریوں کی حالت تشویشناک ہوئی جس سے وائرس کے مجموعی تشویشناک کیسز 533ہو گئے ہیں۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 40 ہزار 997، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار237، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 464جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار 599افراد متاثر ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 681، گلگت بلتستان میں 3 ہزار982جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 258افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

سندھ میں 2 ہزار 566، پنجاب میں 2 ہزار 277، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 264جبکہ بلوچستان میں 146 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔

اسلام آباد میں 191، آزاد کشمیر میں 80جبکہ گلگت بلتستان میں 90افراد کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ 

Related Posts