اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 13 ہزار 984 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ 6 ہزار 507 افراد جاں بحق ہوئے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 538 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 593 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 884 ہیں۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 36 لاکھ 15 ہزار 244 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 35 ہزار 71 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 37 ہزار 783، پنجاب میں 99 ہزار 665، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 908 ، بلوچستان میں 15ہزار323، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 776، گلگت بلتستان میں3 ہزار816 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 713 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 517افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 238افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار260،آزاد کشمیر میں 75، گلگت بلتستان میں 88، اسلام آباد میں 183 جبکہ بلوچستان میں 146 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا ختم ہونے تک اسکول بند کرنے کا مطالبہ