اسلام آباد: پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 مزید افراد وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 6 ہزار886 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 ہزار 424 افراد لقمۂ اجل بن گئے ۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 290 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 159 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 7 ہزار 303 ہیں۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک32 لاکھ 30 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد36 ہزار 155 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ34ہزار243، پنجاب میں 98ہزار 487، خیبرپختونخوا میں 37ہزار387، بلوچستان میں 14ہزار 499، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 550، گلگت بلتستان میں3 ہزار 513 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 207 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 463 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 227 افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار258،آزاد کشمیر میں 69، گلگت بلتستان میں 82، اسلام آباد میں180 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس نے دنیا کو ہمیشہ کیلئے بدل دیا ہے، میاں زاہد حسین