پاکستان میں کورونا کے 105 نئے کیسز رپورٹ، 186مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 105 نئے کیسز رپورٹ، 186مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 105 نئے کیسز رپورٹ، 186مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 105نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 27 ہزار 856افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 369 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد دوبارہ ماسک لازمی قرار

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 19ہزار462ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.54 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 80لاکھ 48ہزار 307ہو گئی جبکہ کورونا کے 186مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے52 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 94ہزار 50ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 437 ہوگئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 739، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 963، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 448، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 175، بلوچستان 35ہزار 484، آزاد کشمیر 43 ہزار 310جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 737کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار560 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 101، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts