اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 483نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 2 مزید شہری انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 21 ہزار 513افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 328افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 39ہزار67 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.23 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 71لاکھ 12ہزار 283ہو گئی جبکہ کورونا کے 503مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Statistics 19 Mar 22
Total Tests in Last 24 Hours: 39,067
Positive Cases: 483
Positivity %: 1.23%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 503— NFRCC (@NFRCCofficial) March 18, 2022