اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 514نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 2 مزید شہری انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 20 ہزار 634افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 319 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
سابق امریکی صدر بارک اوباما کورونا کا شکار، مودی صحتیابی کیلئے دعاگو
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 38ہزار595 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.33 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 70لاکھ 36ہزار 710ہو گئی جبکہ کورونا کے 546مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Statistics 17 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 38,595
Positive Cases: 514
Positivity %: 1.33%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 546— NFRCC (@NFRCCofficial) March 17, 2022