پاکستان میں کورونا کے 1ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ، 28مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ، 28مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ، 28مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 28 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 58 ہزار 959 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 134 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

افغان عوام کی امداد پر تعریف،امریکا کا 96 لاکھ ویکسینز دینے کااعلان

دُنیا بھر میں کورونا سے 48لاکھ 49ہزار افراد ہلاک ہو گئے 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار389 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 11 ہزار21 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.31فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 473 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 36 ہزار 197 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 785جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 62ہزار859کورونا کیسز اور 7 ہزار 497اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 75 ہزار 974افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 645جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 76 کیسز اور 350اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 350افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 34 ہزار 350افراد کورونا سے متاثر جبکہ 739جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 153 افراد متاثر جبکہ 932انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 263ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 254مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 562 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

Related Posts